ہوماسلام آبادڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر پرائس چیکنگ مجسٹریٹس سرگرم ،اورچارجنگ کرنے والے 2 دکاندارگرفتار

ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر پرائس چیکنگ مجسٹریٹس سرگرم ،اورچارجنگ کرنے والے 2 دکاندارگرفتار

اسلام آباد(سب نیوز)ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں پرائس چیکنگ مجسٹریٹس سرگرم ،مجسٹریٹ صدر میر یامین کی جانب سے سیکٹر ڈی 17 میں کاروائیاں ،شہریوں سے اورچارجنگ کرنے والے 2 دکانداروں کو گرفتارکر لیا گیا۔


پرائس لسٹ کے مطابق اشیا فروخت کی فروخت کرنے والے دکانداروں کو 45 ہزار روپے جرمانہ عائدکیا گیا۔
مجسٹریٹ میر یامین کی جانب سے مختلف ڈیپارٹمنٹل سٹورز، سبزی و فروٹ شاپس کی بھی انسپکشن کی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔