اسلام آباد،وفاقی ترقیاتی ادارہ (سی ڈی اے)انتظامیہ کا غیر قانونی ہاسنگ سوسائٹیوں کے کیسز وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)کے حوالے کرنے کا فیصلہ
چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اسلام آباد اور اسکے گردونواح میں غیر قانونی ہا ئوسنگ سوسائٹیز کے خلاف کاروائی کے حوالے سے اجلاس ہوا ، اجلاس میں ان غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز کو کام سے روکنے اور سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے سے بچانے کیلئے مختلف اقدامات اٹھائے جانے کے حوالے سے غور کیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایسی غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیز جو غیر قانونی طور پر سی ڈی اے اور اسلام آباد کا نام استعمال کر رہی ہیں ان کے کیسزز فوری طور پر ایف آئی اے کو بھجوائے جائیں گے اس حوالے سے ابتدائی طور پر تین نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے کیسزز ایف آئی اے کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد ، سی ایم او ایم سی آئی، سی ڈی اے کے شعبہ پلاننگ اور بلڈنگ کنٹرول کے افسران نے شرکت کی۔
