اسلام آباد،پرائیوٹ فرم کے نمائندے کو سرکاری کام میں مداخلت سے روکنے پر تھانہ آبپارہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے توقیر نواز کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق نجی فرم کے ڈپٹی منیجر کی طرف سے تھانہ آبپارہ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہا ایک کام کے سلسلہ میں سی ڈی اے ہائوسنگ ڈائریکٹوریٹ گیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر توقیر نواز اعوان نے مجھے کھینچا او ر اپنے کمرے میں لے گئے جہاں پر مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ۔واضح رہے کہ سی ڈی اے انتظامیہ کی پراسرار خاموشی کے باعث پہلے بھی پرائیوٹ لوگوں نے سی ڈی کے دو افسروں کے خلاف مقدمے درج کروا رکھے ہیں،حکام بالا کی عدم توجہ کے باعث افسران میں سخت بے چینی پائی جاری ہے۔

