ہوماسلام آبادسی ڈی اے انتظامیہ کے حکم پر گزشتہ روز طوفان اور بارش سے گرنے والے درخت ہٹانے کیلئے ٹیمیں متحرک

سی ڈی اے انتظامیہ کے حکم پر گزشتہ روز طوفان اور بارش سے گرنے والے درخت ہٹانے کیلئے ٹیمیں متحرک

اسلام آباد ،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) انتظامیہ کے حکم پر گزشتہ روز طوفان اور بارش سے گرنے والے درخت سڑکوں سے ہٹانے کیلئے ٹیمیں متحرک ،جی سکس ،جی فائیو اور لاجز پارکس میں گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا، اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں کو درختوں اور پانی سے کلئیر کرنے کا کام جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے طوفان کے باعث گرنے والے درختوں کو فوری طور پر سڑکوں سے ہٹانے کی ہدایت کی گئی تھی ،سی ڈی اے انتظامیہ کے حکم پر طوفان اور بارش سے گرنے والوں درختوں کو ہٹانے کیلئے ٹیمیں رات سے ہی متحرک ہیں ،متعدد علاقے کلئیر کروا لئے گئے ہیں ، مزید درخت ہٹانے کا کام جاری ہے ۔ترجمان کے مطابق سی ڈی اے کی جانب سے جی سکس ،جی فائیو اور لاجز پارکس میں گرنے والے درختوں کو ہٹانے کا کام مکمل کرلیا گیا ہے ،مزید علاقوں کو بھی جلد کلیئر کر دیا جائے گا،سی ڈی اے سینی ٹیشن ٹیمیں اہم شاہراہوں، سڑکوں اور گلیوں کو درختوں اور پانی سے کلئیر کرنے میں مصروف ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔