Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینکے پی کابینہ: مرکزی قائدین کے رشتہ داروں میں عہدوں کی بندربانٹ

کے پی کابینہ: مرکزی قائدین کے رشتہ داروں میں عہدوں کی بندربانٹ

پشاور(سب نیو)خیبرپختونخوا کابینہ میں رشتہ داروں میں بندربانٹ ، صوبائی کابینہ میں مرکزی قائدین کے رشتہ دارشامل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔صوبائی کابینہ میں عمر ایوب کے چچازاد ارشد ایوب شامل جبکہ سابق سپیکرقومی اسمبلی اسد قیصرکے چھوٹے بھائی عاقب اللہ بھی کابینہ میں شامل ہیں۔

شہرام ترکئی کے بھائی فیصل ترکئی بھی صوبائی کابینہ کا حصہ ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیرنورالحق قادری کا بھتیجا عدنان قادری بھی کابینہ میں شامل ہے۔شیر افضل مروت کے چھوٹے بھائی خالد لطیف وزیراعلی کے مشیرمقرر ہو گئے جبکہ کراچی سے مزمل اسلم کو بھی وزیراعلی کا مشیر مقررکیا گیا۔صوبائی کابینہ میں دیگر خواتین کو نظر انداز کرتے ہوئے مشال اعظم کوشامل کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔