Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانوزیر اعلی خیبر پختونخوا نے معطل صحت کارڈ سو فیصد آبادی کیلئے بحال کردیا

وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے معطل صحت کارڈ سو فیصد آبادی کیلئے بحال کردیا

پشاور(آئی پی ایس ) خیبرپختونخوا میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت تمام شہریوں کے لیے مفت علاج کی سہولت بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے زیرصدارت اجلاس میں یکم رمضان سے صحت کارڈ کے تحت صوبے کی 100 فیصد آبادی کے لیے مفت علاج بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں اعلی حکام کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔وزیر اعلی کی ہدایت پر صحت کارڈ کے تحت مفت علاج بحال کرنے کے لیے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو فوری طور پر پانچ ارب روپے جاری کردیے گئے۔

دوران اجلاس وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ امن و امان کے بعد عوام کی فلاح و بہبود صوبائی حکومت کی اہم ترجیح ہے، صحت کارڈ عوامی فلاح و بہبود کا اہم منصوبہ ہے، اسے ہر حال میں جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ لائف کے بقایا جات کی ادائیگی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔وزیراعلی نے مزید کہا کہ اس اسکیم میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اصلاحات کی جائیں گی تاکہ اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ عوام کو پہنچ سکے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔