Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاناسٹیٹ بینک نے زکو ة کی کٹوتی کیلئے نصاب مقرر کردیا

اسٹیٹ بینک نے زکو ة کی کٹوتی کیلئے نصاب مقرر کردیا

کراچی(آئی پی ایس ) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہجری سال 1445-46 کے لیے زکوة کا نصاب مقرر کردیا۔نئے نصاب کے مطابق بینک اکاونٹس اور ڈپازٹس میں کم از کم ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے رکھنے والوں سے زکوة منہا کی جائے گی

اس سے کم رقم رکھنے والے صارفین زکوة کٹوتی سے مستثنی ہوں گے۔اسٹیٹ بینک نے بینکوں کو کٹوتی کے لیے ہدایات جاری کردیں جس کے مطابق زکوة کی کٹوتی یکم رمضان کو ہوگی۔اس کٹوتی کا اطلاق نفع نقصان کی شراکت پر کھلنے والے سیونگ اکاونٹس اور ڈپازٹس پر ہوگا جبکہ کرنٹ اکاونٹس سے زکوة کٹوتی نہیں ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔