Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم سربرا ہ خالد مقبول صدیقی نے جعلی مینڈیٹ کا الزام مستردکردیا

ایم کیو ایم سربرا ہ خالد مقبول صدیقی نے جعلی مینڈیٹ کا الزام مستردکردیا

اسلام آباد(سب نیوز )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے جعلی مینڈیٹ کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پورے حقیقی مینڈیٹ کے ساتھ آئے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہم عہدوں کی لالچ میں نہیں آئے، عہدے فائنل نہیں، ہم نے عہدے نہیں اختیار مانگا ہے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جمہوریت کے ثمرات عوام کو بھی ملنے چاہئیں، عوام کے حقوق کے لیے آئین کا استعمال کیا جائے، مسلم لیگ ن نے ہمارے مطالبات کو تسلیم کیا ہے، جب تک عوام شریک نہ ہوں جمہوریت مستحکم نہیں ہوسکتی۔ ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم دو تہائی اکثریت سے اپنا آئینی ترمیم بل منظور کرائیں گے، بل پر ن لیگ ہمارے ساتھ آمادہ ہے، صدارتی انتخاب میں ووٹ دینے سے متعلق وقت آنے پر بات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔