Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزایم کیو ایم کا مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

ایم کیو ایم کا مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز )متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے مطالبات تسلیم ہونے تک وفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننیکا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیوایم نے مسلم لیگ ن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہیکہ مسلم لیگ ن ایم کیوایم کو صرف ایک وزارت دینیکے لیے تیار ہے جب کہ ایم کیو ایم 4 وزارتوں کا مطالبہ کر رہی ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم نے ن لیگ سے مطالبہ کیا ہیکہ گورنر سندھ ایم کیوایم سے ہونا چاہیے۔

اس حوالے سے ذرائع مسلم لیگ ن نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ساتھ معاملات کا حل نکال لیں گے ، ایم کیو ایم کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایم کیوایم اسپیکرقومی اسمبلی اور وزیراعظم کے انتخاب میں ووٹ دینے کے لیے تیار ہے تاہم ایم کیوایم چیئرمین سینیٹ اور صدر کے انتخاب میں ووٹ دینے پر آمادہ نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔