Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزشمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی (سب نیوز)شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک سپاہی زخمی ہوا جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری میں ملوث تھے۔

اس کے علاوہ ہلاک دہشت گرد معصوم شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ مکینوں نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ،اہل علاقہ نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔