Saturday, June 13, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستانیوں کی اکثریت کا عام انتخابات کی شفافیت پر اعتبار،58فیصد نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ، سروے

پاکستانیوں کی اکثریت کا عام انتخابات کی شفافیت پر اعتبار،58فیصد نے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر دیا ، سروے

لاہور (سب نیوز )اٹھاون فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دے دیا۔ اپسوس پاکستان نے عوامی آرا پر مبنی سروے جاری کردیا۔ سروے میں 58 فیصد پاکستانیوں نے 8 فروری کے دن پولنگ کے عمل کو شفاف قرار دیا اور کہا کہ پولنگ غیر جانبدار انہ اور منصفانہ طریقے سے ہوئی۔

24 فیصد نے اعتراض کیا اور پولنگ کو غیر شفاف کہا۔سروے میں 54 فیصد پاکستانیوں نے الیکشن میں مجموعی طور پر بھی کسی قسم کی دھاندلی کو مسترد کردیا، البتہ 39 فیصد نے الیکشن میں دھاندلی ہونے کا الزام عائد کیا۔

الیکشن میں دھاندلی اور شفافیت پر سب سے زیادہ اعتراض خیبرپختونخوا سے سروے میں شامل 73فیصد افراد نے کیا جبکہ سب سے کم صوبہ سندھ سے 28فیصد افراد نے انتخابات میں دھاندلی ہونے کا کہا۔ انتخابات والے دن موبائل سروس بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر عوامی رائے تقسیم نظر آئی، 33 فیصد نے فیصلے کو اچھا تو 29 فیصد نے غلط قرار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔