اسلام آباد (سب نیوز )الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کیلئے پریذائیڈنگ افسران مقرر کردیے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پریزائیڈنگ افسران صدارتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی وصول کریں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پریزائیڈنگ آفیسرز صدارتی الیکشن کیلئے متعلقہ اسمبلیوں میں پولنگ کے عمل کی نگرانی کریں گے۔سینیٹ اور قومی اسمبلی میں صدارتی الیکشن کیلئے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر مقرر کیے گئے۔
پنجاب اسمبلی کیلئے الیکشن کمیشن کے ممبر نثار درانی پریزائیڈنگ افسر ہوں گے۔ سندھ اسمبلی کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر کی خدمات انجام دیں گے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کیلئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ پریزائیڈنگ افسر مقرر کردیے گئے۔ بلوچستان اسمبلی کیلئے چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ پریذائیڈنگ افسر ہوں گے۔

