ہومبریکنگ نیوزپنجاب اسمبلی میں مثبت روایت: وزیراعلی مریم اپوزیشن سے ملنے پہنچ گئیں

پنجاب اسمبلی میں مثبت روایت: وزیراعلی مریم اپوزیشن سے ملنے پہنچ گئیں

لاہور(سب نیوز )وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مثبت جمہوری تاریخ رقم کردی، پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی خود چل کر اپوزیشن رہنما رانا آفتاب احمد خان کی نشست پر گئیں اور خیر سگالی جذبے کا اظہار کیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے رانا آفتاب احمد خان سے کہا کہ انتخاب کے دن آپ سے میری ملاقات نہ ہوسکی، اس دن بھی چاہتی تھی کہ آپ ایوان میں ہوتے، یہی کہنے آئی ہوں کہ آپ سب کے لیے میرے دروازے کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جتنی حکومتی ارکان کی وزیر اعلی ہوں اتنی ہی آپ کی بھی ہوں۔ رانا آفتاب احمد خان نے آمد پر وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دن کوئی جگہ بتا دی جاتی تو ہم آجاتے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ میں نے اس دن لوگوں کو آپ کے پیچھے بھیجا تھا، میں نے پوری کوشش کی کہ آپ اس عمل میں شریک ہوں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔