ہومبریکنگ نیوزخاتون جج کو دھمکی کیس، عدالت نے عمران خان کو طلب کر لیا

خاتون جج کو دھمکی کیس، عدالت نے عمران خان کو طلب کر لیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت سول جج مرید عباس خان نے کی۔
عدالت نے عمران خان کو خاتون جج کو دھمکی کے کیس میں طلبی کے نوٹس جاری کر دیے۔
عدالت نے حکم دیا کہ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل آئندہ سماعت پر بانیٔ پی ٹی آئی کو پیش کریں۔عدالت نے بانیٔ پی ٹی آئی کو 3 اپریل کو طلب کر لیا۔
گزشتہ سماعت پر وکلاء نے بانیٔ پی ٹی آئی کی عدالت پروڈکشن کی درخواست دی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔