لاہور،وزیروزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے بیراج میں پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ لیا ،وزیر اعلی کو بیراج کی موجودہ صورتحال، پانی کی آمد اور اخراج کے بارے میں بریف کیا گیا،وزیراعلی نے مون سون سیزن سے قبل ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات مکمل کرنے کا حکم بھی دیا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کو وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد پہنچے جہاں انہیں بیراج کی صورتحال، پانی کی آمد اور اخراج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پروزیراعلی پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے انتظامات میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،ماضی میں نمائشی کام کرنا محکموں کی عادت رہی ہے ،اب ایسا نہیں ہو گا۔
وزیراعلی پنجاب کا بغیر پروٹوکول ہیڈ قادر آباد کا دورہ، پانی کی آمد اور اخراج کا جائزہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
