ہومپاکستانکورونا کے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے

کورونا کے مزید 84 مریض جان کی بازی ہار گئے

اسلام آباد،ملک بھر میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے شہریوں پر حملے جاری ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں دو ہزار کے قریب نئے کیسز کے ساتھ84افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کی تیسری لہر پاکستان میں تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے ایک ہزار 923نئے کیسز سامنے آئے ہیں،این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے مزید 84مریض جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ملک میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 21ہزار189ہوگئی،اب تک کورونا وائرس کیسز کی مجموعی تعداد 9لاکھ 30ہزار 511ہوچکی ہے جبکہ ملک بھر کے 735اسپتالوں اور کورونا مراکز میں کرونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کی تعداد 3ہزار 452ہوگئی،این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق ملک میں 24گھنٹے کے دوران کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 3.81فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ سینٹر کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 8لاکھ 60ہزار 385ہوگئی ہے، گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے50ہزار 393ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار923نئے کیسز سامنے آئے، ملک میں24گھنٹے میں4ہزار380کورونا مریض صحتیاب ہوئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔