ہومتازہ ترینالیکشن کمیشن کا چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

الیکشن کمیشن کا چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ

اسلام آبا د(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے سیکیورٹی کاغذ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں چند حلقوں میں انتخابات ملتوی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتی فیصلوں کے باعث کئی حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ کرنا پڑ رہی ہے، سکیورٹی کاغذ کی دستیابی اور بروقت چھپائی بڑا چیلنج ہے،بیلیٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کے معاملے پر الیکشن کمیشن میں اجلاس ہوا،

ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق جن حلقوں میں بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی کرانا پڑ رہی ان کو آخر میں چھاپا جائے گا،بیلٹ پیپرز کی دوبارہ چھپائی خصوصی سیکیورٹی کاغذ اور وقت کی دستیابی پر منحصر ہو گیاس وقت انتخابات کیلئے بیلٹ پیپرز کی چھپائی جاری ہے

،2018 کے انتخابات میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے 800 ٹن خصوصی سیکیورٹی کاغذ استعمال ہوا تھا،2024 کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر 2400 ٹن خصوصی سکیورٹی کاغذ کی ضرورت پڑی

،صورت حال کی سنگینی کے باعث بیلٹ پیپر کے سائز کو کم کرنے کا فیصلہ کیا،بیلٹ پیپر کا سائز کم کرنے سے خصوصی سیکیورٹی کاغذ کی ضرورت 2 ہزار 170 ٹن رہ گئی ہے،یہ تعداد محض ایک دفعہ بیلٹ پیپر کی چھپائی کے لیے بمشکل کافی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔