ہومبریکنگ نیوزآصفہ بھٹو نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

آصفہ بھٹو نے سرکاری ملازمین کو بڑی خوشخبری سنا دی

حید رآباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور بلاول بھٹو کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ بلاول وزیراعظم بنے تو آپ کی تنخواہ دگنی ہوگی۔

حیدرآباد میں انتخابی ریلی کے دوران کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی صرف عوام کے لیے سیاست کر رہی ہے، دوسری جماعتیں صرف اشرافیہ کو سہولتیں دے رہی ہیں۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم وعدہ کرتے ہیں 300 یونٹ مفت بجلی دیں گے۔سرکاری ملازمین کی تنخواہیں دگنی کریں گے ۔عوام کو تمام بنیادی سہولیات میسر کی جائیں گی ۔غربت اور بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔