ہومبریکنگ نیوزپاکستانی نگران وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر آج برسلز پہنچیں گے

پاکستانی نگران وزیر خارجہ 3 روزہ دورے پر آج برسلز پہنچیں گے

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان کے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی 3 روزہ دورے پر آج یورپین دارالحکومت برسلز پہنچیں گے۔

ان کی برسلز آمد کا بنیادی مقصد یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس کے تحت منعقد ہونے والی تیسری ای یو انڈو پیسیفک منسٹیریل فورم میں شرکت کرنا ہے۔

ذرائع کے مطابق جلیل عباس جیلانی اپنے اس تین روزہ دورے کے دوران بیلجیئم کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے اہم ملاقاتوں کے علاوہ یورپین پارلیمنٹ کے اہم ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔