ہومپاکستانصدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 7جون بروز پیر کو طلب کرلیا

صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 7جون بروز پیر کو طلب کرلیا

اسلام آباد، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 07جون بروز پیر کو طلب کرلیا،11جون بروز جمعہ کو قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 7جون بروز پیر کو طلب کر لیا ۔ اجلاس اسپیکر اسد قیصر کی زیرصدارت شام پانچ بجے شروع ہوگا ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے طلب کیا گیا بجٹ اجلاس تین ہفتوں سے زائد جاری رہے گا جس میں جمعہ کو بجٹ پیش کئے جانے کا امکان ہے ۔حکومت کی طرف سے بجٹ پیش کئے جانے کے موقع پر اپوزیشن کی طرف سے احتجاج بھی متوقع ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔