ہومپاکستانپنجاب پولیس کے اعلی افسران کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ

پنجاب پولیس کے اعلی افسران کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان کا عوامی شکایات کے بہتر حل کا مشن،آئی جی پنجاب کی جانب سے ہوگی اب اعلیٰ افسران کی بڑی بیٹھک۔تفصیلات کے مطابق پنجاب پولیس کے اعلی افسران کیلئے پاکستان سیٹیزن پورٹل سے متعلق ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور ڈی پی اوز کو ذاتی طور پر ٹریننگ میں شرکت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ اس حوالے سے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے ۔ مراسلہ کے مطابق تمام اعلی افسران کو بذریعہ ویڈیو لنک شکایات کے حل پر تفصیلی بریفینگ دی جائے گی،بریفینگ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے آفس میں قائم پی ایم ڈیلیوری یونٹ کے حکام کی جانب سے دی جائے گی۔مراسلہ کے مطابق ورکشاپ میں اعلی افسران کے سطح پر عوامی شکایات کی صحیح اور دیرپا حل کیلئے پالیسی سازی پر بریفینگ دی جائے گی۔پنجاب پولیس کے بعد باقی صوبوں کے اعلی پولیس افسران کو بھی ٹریننگ دی جائے گی۔واضح رہے، آئی جی پنجاب کے دفتر سے تفصیلی آڈٹ ہونے کے بعد متعلقہ افسران کیلئے ورکشاپ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،ٹریننگ کا انعقاد اسی ہفتے کیا جائیگا

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔