راولپنڈی ، حسن ابدال کے قریب نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ سے ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد بس پل سے نیچے گر گئی جس کے باعث 28 خواتین شدید زخمی ہوگئیں۔ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس خواتین کو حسن ابدال سے ہری پور لے کر جا رہی تھی۔ زخمی خواتین بسکٹ فیکٹری میں کام کرتی ہیں۔زخمی خواتین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے کرملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
حسن ابدال کے قریب نامعلوم افراد کی بس پر فائرنگ ، ڈرائیور جاں بحق
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
