Friday, May 15, 2026
ہومتازہ ترینسینئر وکیل لطیف کھوسہ کے صاحبزادے شہباز پہلے ڈرامائی انداز میں گرفتار پھر رہا

سینئر وکیل لطیف کھوسہ کے صاحبزادے شہباز پہلے ڈرامائی انداز میں گرفتار پھر رہا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور مایہ ناز وکیل لطیف کھوسہ کے بیٹے شہباز کھوسہ کو پہلے ڈرامائی انداز میں گرفتار کرنے کے بعد رہا کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 3 میں شہباز لطیف کھوسہ اپنے والد لطیف کھوسہ کی انتخابی مہم چلا رہے تھے کہ اسی دوران مسجد کے باہرشہریوں میں پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے انہیں پولیس نے حراست میں لے لیا بعدازاں رہا بھی کر دیا گیا۔ شہباز لطیف کھوسہ کے بھائی خرم لطیف کھوسہ نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز کو پولیس نے حراست میں لیا تھا لیکن بعد میں رہا کر دیا، اب وہ گھر آچکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔