اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آبادہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او جاری کرنے کا اختیار عارضی طورپر بحال کردیا ۔
چیف جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محمد جہانگیری نے احکامات جاری کیے ۔عدالت نے حکم امتناع کی درخواست پر ڈی سی اسلام آباد کا اختیار عارضی طورپر بحال کردیا ۔
عدالت نے سنگل بنچ کے فیصلے کے خلاف چیف کمشنر ودیگر کی اپیل پر فریقین کو نوٹس بھی جاری کردیا ہے ۔
واضح رہے کہ سنگل بنچ میں موجود جسٹس بابر ستار نے ڈی سی اسلام آباد کا ایم پی او جاری کرنے اختیار غیر قانونی قرار دیا تھا ۔
