ہومپاکستانجماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان

کراچی (آئی پی ایس )جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کے لائسنس کی تجدید کے فیصلے کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو بجلی سپلائی کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک کو دیے گئے لائسنس کوعدالت میں چیلنج کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کیالیکٹرک سب سے مہنگی بجلی بنارہی ہے، عوام دشمن کے الیکٹرک کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ، کیالیکٹرک کی اجارہ داری کو توڑیں گے، کیالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کرکی عوام کونجات دلائیں گے، کیالیکٹرک کے لائسنس کو کینسل کرائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ مینڈیٹ کے ساتھ جماعت اسلامی آئے گی تو کراچی کی گنتی پوری کرائے گی، پہلا نقطہ یہ ہے کہ شہر کی گنتی پوری کی جائے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی بھاری مینڈیٹ سے آئے گی، ہم کراچی کے لوگوں کے لیے ہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔