Saturday, May 9, 2026
ہومتازہ ترینچئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی

چئیرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چئیرمین ذکا اشرف اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے جبکہ انہوں نے اپنا استعفی نگراں وزیراعظم کو بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ذکا اشرف نے بے اختیار چئیرمین بورڈ رہنے کے بجائے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، ذرائع نے بتایا کہ ذکا اشرف نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو اپنا استعفی بھیج دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔