Friday, May 8, 2026
ہومپاکستاناین اے 120 لاہور: اعجاز ڈیال کا ن لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

این اے 120 لاہور: اعجاز ڈیال کا ن لیگی امیدواروں کی حمایت کا اعلان

لاہور: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 لاہور میں بڑی سیاسی پیش رفت ہوئی، اعجاز ڈیال نے حلقے میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی حمایت کر دی۔ سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے اعجاز ڈیال کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں طلحہ برکی بھی موجود تھے۔

اعجاز ڈیال نے مسلم لیگ (ن) کے قومی اسمبلی کے امیدوار سردار ایاز صادق ، صوبائی اسمبلی کے امیدوارسہیل شوکت بٹ اور حبیب اعوان کی حمایت کا اعلان کیا۔ سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اعجاز ڈیال کے فیصلے کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔