ہومتازہ ترینملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کر دی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر دیے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 جنوری کو ختم ہفتے میں 11.15 کروڑ ڈالر کم ہوئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمی کے بعد ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 جنوری تک 13.14 ارب ڈالر رہے۔ اس کیعلاوہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 12.74 کروڑ ڈالر کم ہوکر 8.02 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.59 کروڑ اضافے سے 5.11 ارب ڈالر رہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔