اسلام آباد:معروف کار ساز کمپنی چیری پاکستان نے اپنی نئی اور شاندار گاڑیاں پاکستان میں متعارف کروانے کی تیاری پکڑ لی ہے جو یقینی طور پر مارکیٹ میں ٹیوٹا ، ہونڈا کو کراس اوور کی مارکیٹ میں کڑا چینلنج دیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق چیری اوموڈا اور جیکو برانڈز کے مینجر ریان وانگ نے بتایا کہ ان کی کمپنی جلد ہی پاکستان میں اوموڈا Omoda E5 EV ، جیکو کی J8 اور J7 ، J7 PHEVکی رونمائی کرنے جارہی ہے ۔تاہم کمپنی کی جانب سے گاڑیوں کی رونمائی کی تقریب کیلئے کوئی مخصوص تاریخ کا اعلان ابھی تک سامنے نہیں آ سکا ہے ۔
اوموڈا ای 5 (Omoda E5) ایک مکمل طور پر الیکٹرک کار ہے ، جبکہ اسی کا ایک ورژن اوموڈا 5 ہے جو کہ الیکڑک نہیں ہے ، اس لیے اسے اس کے ساتھ نہ ملایا جائے ، یہ گاڑی ایک چارجنگ میں 430 کلومیٹر طویل سفر طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، یہ 9.9 کلو واٹ اے سی کرنٹ اور 80 کلو واٹ ڈی سی کرنٹ پر چارج کی جا سکتی ہے ، یہ محض 30 منٹ میں 30 سے 80 فیصد تک چارج ہونے کی صلاحیت کی حامل ہے ۔سنگل الیکٹر موٹر اسے 201 ہارس پاور اور 340 این ایم انسٹنٹ ٹارک فراہم کرتی ہے ۔
اس گاڑی کی خاصیت یہ ہے کہ اسے چلانے کیلئے آپ کو چابی کی ضرورت نہیں اور یہ خود کار طریقے سے سٹارٹ ہوتی ہے ، اس میں ڈرائیورز کیلئے لین کو فالو کرنے ، ٹریفک الرٹ ، اڈپٹو کروز کنٹرول ، فرنٹ سے ٹکرانے کا خطرہ بتانے، خود کار طریقے سے کام کرنے والا فرنٹ لائٹ ہائی بیم جیسی جدید سہولیت میسر ہیں۔
اس کے علاوہ پہاڑی علاقوں میں جانے والے افراد کیلئے خصوصی فیچر ہل سٹار اسسٹ، ہل ڈیسنٹ کنٹرول فراہم کیا گیاہے جبکہ اس میں ٹائروں میں ہوا بھی گاڑی کے اندر بیٹھے ہی چیک کی جا سکتی ہے ۔ملیشیا میں اس گاڑی کی قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 800 ملیشن رنگٹ بنیادی ہے ۔ اور اگر پاکستانی کرنسی میں دیکھا جائے تو یہ تقریبا 64 سے 69 لاکھ کے درمیان رہتی ہے لیکن جب یہ گاڑی پاکستان میں متعارف کروائی جائے گی تو اس کی قیمت یقینی طور پر زیادہ ہو گی ۔
