اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی بیورو کریسی میں تقرو تبادلے،پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ گریڈ22کے آفیسر ذولفقار حیدر کو سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز کے عہدے سے ہٹا دیا گیا انہیں فوری طور پر اسٹبلشمنٹ ڈیویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں گریڈ 22کے آفیسر ارشد محمود کو سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز تعینات کر دیا گیا ہے۔وہ اس سے قبل وفاقی محتسب کے ریجنل آفس لاہور میں بطور ممبر انچارج خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
وفاقی بیورو کریسی میں تقرو تبادلے،سیکرٹری اوور سیز ذولفقار حیدر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
