ہومپاکستانپنجاب میں بارش اور آندھی نے تباہی مچادی، 16افراد جاں بحق

پنجاب میں بارش اور آندھی نے تباہی مچادی، 16افراد جاں بحق

لاہورپنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش اور آندھی سے پیش آنے والے حادثات میں16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوئے،مرنے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ساہیوال میں چھتیں گرنیاور آگ لگنے کے واقعات میں 3افراد جاں بحق جبکہ 12زخمی ہوگئے ہیں۔ 48جی ڈی اور 88 آر میں گھروں کی چھتیں طوفان کے باعث گرگئیں۔اوکاڑہ اورطارق آباد میں شدید آندھی اور طوفانی بارش سے چھت گر گئی۔ اوکاڑہ میں چھت گرنے سے6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور3بچے شامل ہیں۔ پنڈی بھٹیاں میں آندھی کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق اور 6افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔لاہور میں تیز ہواں کے باعث چند مقامات پر بجلی کی تاریں ٹوٹ گئی تھیں جس سے بجلی کی فراہمی میں تعطل پیدا ہوا۔ لیسکو کے50 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے تھے۔اعوان ٹان، سبزہ زار، امام یہ کالونی اور شاہدرہ میں بجلی بحالی کا کام تاحال جاری ہے۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بارشوں کے باعث ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے ادار ے الرٹ رہیں۔انہوں نے انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ اداروں کو ہمہ وقت چوکس رہنے کی ہدایت کی ہے۔ صورتحال کی تسلسل کے ساتھ مانیٹرنگ کی جائے۔کسی بھی ناخوشگوار واقعے پر فوری امدادی سرگرمیاں شروع کی جائیں۔ عثمان بزدار نے کہا کہ امدادی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔