ہوماسلام آبادجماعت اسلامی کی صالح قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے، میاں محمد اسلم

جماعت اسلامی کی صالح قیادت ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے، میاں محمد اسلم

اسلام آباد،نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان وسابق ممبر قومی اسمبلی میاں محمد اسلم نے کہ ہے کہ جماعت اسلامی کی صالح قیادت اور با صلاحیت ٹیم ملک کو مسائل کے گرداب سے نکال سکتی ہے ،عرصہ دراز سے پاکستان پر مسلط اشرافیہ نے اداروں کو تباہ کیا اور معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ، دیانتدار اور قابل افراد آگے آئیں گے تو ہی ملک کی تقدیر سنورے گی اور پاکستان دنیا میں عزت کا مقام حاصل کر سکے گا

انھوں نے کہا عوام نے تمام جماعتوں کو آزما لیا جماعت اسلامی ملک اور قوم کے لیے امید کی آخری کرن ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے گولڑہ ، ایف الیون ، پند ہون کے دورے کے موقع پر معززین علاقہ سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ۔میاں محمد اسلم نے کہا ہم ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں قرآن و سنت کی بالادستی ،آئین و قانون کی فرمانروائی اور عدلیہ آزاد ہو ، تمام انسانوں ، اقلیتوں ، پسماندہ پسے ہوئے طبقوں کے مفادات کا تحفظ ہو ،سیاست ، حکومت ،پارلیمنٹ ، فوج ، سو ل انتظامیہ اور عدلیہ آئین کے طے شدہ رہنما اصولوں کی پابند بن جائیں ، قومی وسائل کی منصفانہ تقسیم جماعت اسلامی کی ترجیح ہے ، انھوں نے کہا وزیراعظم عمران خان حکومت کو 1001 دن ہو گئے ۔100 دن میں حالات کو بدل دینے والوں نے 1001 دنوں میں پورے ملک کا ستیاناس کردیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔