ہومپاکستانبھارت پاکستان کی امن کوششوں کا معترف، تعلقات معمول پر لانے کیلئے سیز فائر جاری رکھنا چاہتے ہیں،انڈین آرمی چیف

بھارت پاکستان کی امن کوششوں کا معترف، تعلقات معمول پر لانے کیلئے سیز فائر جاری رکھنا چاہتے ہیں،انڈین آرمی چیف

نئی دہلی(آئی پی ایس )پاکستان کے خطے میں امن کی کوششوں کا بھارت بھی معترف ہوگیا،بھارت کے آرمی چیف ایم ایم نروانے پاکستان کا امن موقف تسلیم کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کے امن موقف کی تائید کردی ہے، اپنے ایک انٹرویو میں بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ایل او سی پر سیز فائرپاک بھارت تعلقات معمول پر لانے کی جانب پہلا قدم ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ بھارت ایل او سی پر سیز فائر برقرار رکھنا چاہتا ہے، امید ہے کہ پاکستان کی بھی یہی خواہش ہے ، بھارت آرمی چیف کا کہنا ہے کہ سیز فائر سے سرحدی علاقوں میں رہنے والوں کو فائدہ ہوگا، کیونکہ ایل او سی پر پاک بھارت کشیدگی سے دونوں جانب رہنے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھارتی آرمی چیف نے اعتراف کیا کہ ایل او سی پر تین ماہ سے جاری جنگ بندی سے امن کی بحالی کا احساس ہوا ہے۔یاد رہے کہ رواں سال پچیس فروری کو پاکستان اور بھارت نے ایل اوسی اور دیگر سیکٹرز پر سیز فائر کی خلاف ورزی نہ کرنے پر اتفاق کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ رابطے کے نتیجے میں 2003 کے سیزفائر کی انڈر اسٹیڈنگ پر من وعن عمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔