اسلام آباد(آئی پی ایس )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ(ن)کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ ( کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ شہبازشریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کو حکومتی معاشی کارکردگی بے نقاب کرنیکی ہدایت کی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھاکہ اکنامک ایڈوائزری کونسل عوام دشمن بجٹ منظوری روکنے کیلئے حکمت عملی کا جائزہ لے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ مہنگائی، بیروزگاری اور معاشی زبوں حالی سے عوام کی سنگین مشکلات اجاگر کی جائیں اور بجلی، گیس، دوا، علاج، تعلیم اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے حقائق کو سامنے لایا جائے۔ شہبازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت جھوٹ سے اعدادوشمار بدل سکتی ہے لیکن زمینی معاشی حقائق کوبدلانہیں جاسکتا، آئی ایم ایف کے مطالبات کو بجٹ کا نام دے کر عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کی ہے۔
بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف مطالبات مسلط نہیں ہونے دینگے، شہبازشریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
