ہومپاکستانشہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری

شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، فواد چوہدری

اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئے نون لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ شہباز شریف پہلے اپوزیشن کو اکٹھا کرنے کی بجا ئینن لیگ کو اکٹھا کرنے پردھیان دیں، کشتی بھنور میں ہے اگراس سے نکلے تو فضل الرحمن کا کندھا تو ہر انتشار کیلئے حاضر ہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سنجیدہ ہو تو الیکشن اصلاحات پر بات کرنے کیلئیپی ڈی ایمجیسے چوں چوں کے مربعے کی بجائے پارلیمانی لیڈرز بات کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔