ہوماسلام آباداے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کی بہارہ کہومیں شور و الودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی

اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کی بہارہ کہومیں شور و الودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی

اسلام آباد (آئی پی ایس) اے سی سیکرٹریٹ انیل سعید کا وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ پر سامنے آنے والی شکایات پر بہارہ کہوکے مختلف علاقوں کا دورہ،شور و الودگی پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ، متعدد افراد کو جرمانے اور وارننگز بھی جاری، کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایات بھی جاری ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر سیکرٹریٹ انیل سعید نے وزیراعظم ڈیلیوری یونٹ پر سامنے آنے والی شکایات پر بہارہ کہوکے مختلف علاقوں کا دورہ کر کورونا وائرس کے حوالے سے حفاظتی تدابیر پر عمل درآمدکا جائزہ لیا ۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف سکولز اور یونیورسٹیوں کو بھی چیک کیا اور شور وآلودگی کے حوالے سے شکایات پر کارروائیاں کی۔ دورے کے دوران قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے نوٹسز اور جرمانے کئے گئے۔ جبکہ متعدد افراد کو وارننگز بھی جاری کی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔