ہومسائنس و ٹیکنالوجیبرطانیہ میں بغیر ڈرائیور بسیں چلنا شروع ہوگئیں

برطانیہ میں بغیر ڈرائیور بسیں چلنا شروع ہوگئیں

لندن (آئی پی ایس )برطانیہ نے ایک اہم سنگ میل عبور کر لیا۔ کیمبرج میں برطانیہ کی پہلی خودکار بس نے دو میل کا سفر طے کیا۔ کسی بھی ڈرائیور کے بغیر بس نے خودکار طریقے سے سفر طے کیا۔آٹومیٹک الیکٹرانک بس کے چلنے کے دوران سڑک پر عام ٹریفک بھی چلتی رہی۔ الیکٹرک بسوں میں دس مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے ۔قبل ازیں برقی گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا کی ایک کار کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں2 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی میڈیاکے مطابق گزشتہ شب 2019 ماڈل کی ٹیسلا گاڑی درخت سے ٹکرا گئی۔ گاڑی خود کار طریقے سے چل رہی تھی اور اس کی ڈرائیونگ سیٹ پر کوئی نہیں تھا۔کاحکام کا کہنا تھا کہ تیزرفتار گاڑی موڑ کاٹنے میں ناکام رہی اور سڑک کے نیچے درخت سے جا ٹکرائی۔آگ بجھانے والے عملے نے چار گھنٹوں میں32ہزار گیلن پانی استعمال کیا کیوں کہ کار کی بیٹریاں مسلسل آگ میں اضافہ کر رہی تھیں۔ فائر بریگیڈ حکام نے ٹیسلا کمپنی سے رابطہ بھی کیا تاکہ بیٹریوں کی آگ بجھانے کا کوئی طریقہ معلوم کیا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔