Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستاناسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میںچوکیاں قائم

اسمگلنگ اور غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میںچوکیاں قائم

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے)نے انسانی اسمگلنگ اور افغانوں کی غیر قانونی نقل و حمل روکنے کیلئے بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے سرحدی علاقوں میں 10 چوکیاں قائم کر دیں۔

حکام کے مطابق ایف آئی اے کی تمام چوکیوں کی حدود کا تعین اور ایریا بھی واضح کر دیا گیا جبکہ چوکیاں انسانی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی نقل و حمل سرحدپر ہی روکیں گی۔بلوچستان کے ضلع کیچ میں 3، گوادر 2 ، چاغی اور قلعہ سیف اللہ میں ایک، ایک چوکی قائم کی گئی جبکہ جنوبی وزیرستان، میرانشاہ اور کرم میں بھی ایک، ایک چوکی بنائی گئی ہے۔ایف آئی اے کی تمام چوکیاں وزارت داخلہ کی منظوری سے قائم کی گئیں۔ایف آئی اے امیگریشن نے چوکیاں قائم کرکے رپورٹ وزارت داخلہ کو ارسال بھی کر دی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔