Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانبھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کاجنوری میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ، حکومت کاجنوری میں پاکستانی سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی حکومت نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے خارجہ پالیسی کے لیے درپیش چیلنجز کے پیش نظر سفیروں کی کانفرنس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی سفیروں کی کانفرنس اگلے ماہ کے اوائل میں طلب، اہم ممالک میں تعینات سفیروں کو اسلام آباد بلایا جائے گا، امریکا،روس،چین،برطانیہ اور فرانس سے سفرا شریک ہوں گے۔ذرائع کے مطابق کانفرنس میں سعودی عرب، یو اے ای، قطر، ایران سے سفرا بھی مدعو ہوں گے، بھارت، افغانستان، ملایشیا، انڈونیشیا میں تعینات سفارت کار بھی شامل ہیں۔ ملکی سفیروں کی کانفرنس 3 سال بعد منعقد ہو رہی ہے۔

کانفرنس میں بھارت، افغانستان، غزہ، یوکرین تنازعات پر مشاورت ہوگی، جیو اکنامکس نظریئے کے تحت معاشی بہتری پر بھی بات چیت ہوگی، بیرونی تجارت اور برآمدات کے فروغ کی اسٹریٹجی پر بات ہو گی۔ وزیراعظم کاکڑ سمیت پاکستان قیادت سفیروں سے تبادلہ خیال کریں گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔