Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینغزہ کی تباہی جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی جیسی ہے: جوزف بوریل

غزہ کی تباہی جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی جیسی ہے: جوزف بوریل

برسلز:یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف نے جنگ عظیم دوم میں جرمنی کی تباہی سے غزہ کی تباہی کا موازنہ کردیا۔یورپی یونین خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نے کہاکہ غزہ کی صورتحال انتہائی ابتر اور تباہ کن ہے، غزہ میں شہری ہلاکتیں مجموعی اموات کا 60 سے 70 فیصدہیں جب کہ غزہ کی 85 فیصد آبادی بیگھر ہوچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غزہ میں عمارتوں کی تباہی جرمن شہروں میں ہونے والی تباہی سے بھی زیادہ ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین نے مغربی کنارے میں تشدد میں ملوث اسرائیلیوں پرپابندیاں لگانے کا اعلان کیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔