Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینمانیٹری پالیسی کا اجلاس جاری، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

مانیٹری پالیسی کا اجلاس جاری، شرح سود برقرار رہنے کا امکان

اسلام آباد:اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس جاری گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت جاری ہے۔ اجلاس میں معاشی اعداد و شمار کا جائزہ لیا جا رہا ہے جس کے بعد مانیٹری پالیسی بیان جاری کیا جائے گا۔

تجریہ کاروں کا کہنا ہے کہ افراط زر کی شرح کے پیش نظر پالیسی ریٹ میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں، تاہم بعض ماہرین کو توقع ہے کہ شرح سود میں ایک فیصد تک کمی ہو سکتی ہے۔ اس وقت بنیادی شرح سود 22 فیصد ہے، اس سے قبل 30 اکتوبر کو پالیسی بیان میں شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔