ہومپاکستانسپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں

سپریم کورٹ رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسی کیخلاف نئی درخواستیں اعتراض لگاکر واپس کردیں

اسلام آباد، سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے جسٹس فائزعیسی کے خلاف نئی درخواستیں اعتراض لگا کر واپس کردیں۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض کیا گیا ہے کہ ایک کیس میں دو مرتبہ نظرثانی نہیں ہوسکتی۔ صدر، وزیراعظم اور وزیرقانون نے قاضی فائز کے خلاف نئی درخواستیں دائر کی تھیں، نئی درخواستیں ایف بی آر اور مشیر احتساب شہزاد اکبر نے بھی دائر کی تھیں۔ درخواستوں میں سپریم کورٹ کے تمام ججزپر مشتمل فل بینچ بنانیکی استدعا کی گئی تھی جس میں جسٹس قاضی فائزعیسی کو فریق بنایا گیا تھا۔ خیال رہے کہ صدر مملکت کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی تھی، جس میں صدر نے موقف اختیارکیا کہ نظرثانی درخواست پرفیصلیکے بعد بھی از خودنوٹس دائرہ اختیار پر سماعت ہوسکتی ہے۔ یاد رہے کہ خیال رہے کہ 19 جون 2020 کو سپریم کورٹ کے 10 رکنی بینچ نے مختصر فیصلے میں جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف صدارتی ریفرنس کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے خارج کر دیا تھا بعد ازاں 4 ماہ بعد سپریم کورٹ نے تفصیلی فیصلہ جاری کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔