ہومسائنس و ٹیکنالوجیہواوے نے اپنا تیار کردہ 'ہارمونی آپریٹنگ سسٹم' جون سے اسمارٹ فونز میں باقاعدہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا

ہواوے نے اپنا تیار کردہ ‘ہارمونی آپریٹنگ سسٹم’ جون سے اسمارٹ فونز میں باقاعدہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا

بیجنگ (آئی پی ایس )چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے نے اپنا تیار کردہ ‘ہارمونی آپریٹنگ سسٹم’ جون سے اسمارٹ فونز میں باقاعدہ استعمال کرنے کا اعلان کردیا۔امریکہ کی پابندیوں کے بعد ہواوے کو گوگل ایپس اور دیگر اینڈرائیڈ سروسز تک رسائی حاصل نہیں تھی۔اب چینی کمپنی نے کہا ہے کہ وہ اپنے ہارمونی آپریٹنگ سسٹم کو دو جون سے اسمارٹ فونز کا حصہ بنانے کا ارادہ رکھتی ہے۔چینی میڈیا کے مطابق ہواوے کے مطابق، اس کے اس نئے آپریٹنگ سسٹم کے استعمال سے صارفین کا اینڈرائیڈ پر انحصار ختم ہو جائے گا۔تاہم، یہ بات واضح نہیں ہے آیا ہواوے اپنے آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ نئے اسمارٹ فونز بھی پیش کرے گا یا یہ ان کے موجودہ فونز کے لیے اپ ڈیٹ ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔