اسلام آباد، وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب تک کے نتائج سے تحریک انصاف اور مسلم لیگ نواز کے 10 سالہ دورِحکومت میں پنجاب کے محکمہ انسدادِ بدعنوانی کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے، ن لیگ کے 10 سالہ مایوس کن دور کے برعکس ہماری حکومت کے گزشتہ 31 ماہ کے دوران محکمہ انسدادِ بدعنوانی، پنجاب نے بدعنوان عناصرسے 220 ارب روپے واپس نکلوائے۔بدھ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ن لیگ کے اقتدار کے10 برسوں کے2.6 ارب روپے کے برعکس ہمارے دور میں 192 ارب روپے کی سرکاری اراضی واگزار کروائی گئی۔ ن لیگ کے10سالہ دورِحکومت کے430 ملین کے برعکس ہمارے دور میں 2.35 ارب روپے کی کیش ریکوری ہوئی۔ ن لیگ کے10 برسوں کے صفرکے مقابلے میں بالواسطہ کیش ریکوری کا حجم 26 ارب روپے ہوچکاہے۔انہوں نے کہا کہ یہی فرق نیب کی کارکردگی میں بھی نمایاں ہے۔1999سے2017 کے دوران وصول کئے گئے محض 290 ارب کے مقابلے میں ہمارے دورِ حکومت 2018 تا 2020 میں نیب نے بدعنوان عناصرسے484 ارب روپے واپس نکلوائے،جب حکومت مجرموں کاتحفظ نہیں کرتی اوراحتساب کی مشینری کو بِلامداخلت کام کاموقع دیتی ہے تو نتائج ملتے ہیں۔
پی ٹی آئی اور (ن)لیگ کے10 سالہ دورِحکومت میں نیب کی کارکردگی میں فرق نمایاں ہے،وزیراعظم
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
