ہومتازہ ترین(کل)خانہ کعبہ کا سایہ کچھ دیرغائب ہوجائے گا

(کل)خانہ کعبہ کا سایہ کچھ دیرغائب ہوجائے گا

ریاض (آئی پی ایس)جمعرات 27 مئی کو سورج دن کے 12 بجکر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر نظر آئے گا جس دوران کچھ دیر کے لیے اللہ کے گھر کا سایہ زمین پر نہیں پڑے گا۔عرب میڈیا کے مطابق فلکیاتی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر ماجد ابو زاھر نے کہا کہ سورج خانہ کعبہ کے اوپر نظر آنے کا واقعہ اس لیے رونما ہوتا ہے کیوں کہ خانہ کعبہ خط استوا اور مدار السرطان کے درمیان واقع ہے۔سورج گردش کے دوران خط استوا سے مدار السرطان کی طرف مئی کے مہینے میں منتقل ہوتا ہے اور گردش کرتے کرتے سورج خانہ کعبہ کے اوپر آ جاتا ہے۔ماجد ابو زاھر نے بتایا کہ سورج جس وقت خانہ کعبہ کے اوپر نظر آتا ہے وہ اپنی انتہائی بلندی پر تقریبا 90 درجے پر ہوتا ہے اور یہ وہ لمحہ ہوتا ہیجب خانہ کعبہ کا سایہ ختم ہوجاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ عرب ممالک قطب شمالی کے پڑوسی علاقوں افریقہ، یورپ، چین، روس اور مشرقی ایشیا کے باشندے سورج کو خانہ کعبہ کے اوپر دیکھ کر قبلے کی سمت متعین کر سکتے ہیں۔ابو زاھر نے مزید کہا کہ قدیم زمانے کے لوگ اسی سادہ طریقے سے قبلے کے رخ کا تعین کیا کرتے تھے اور وہ طریقہ کار بھی نتیجے کے اعتبار سے جدید ترین ٹکنالوجی سے کسی درجے کم نہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔