لاہور،اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے کا معاملہ،لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کردی، پاکپتن سے منتخب ہونے والے لیگی ایم پی اے ضمانت خارج ہونے پر گرفتارکرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں اسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے مسلم لیگ (ن)ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔جسٹس شہرام سرور نے ایم پی اے نوید علی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی جبکہ ایم پی اے نوید علی اور ان کے والد احمد رانا عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت سے عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے ن لیگی ایم پی اے نوید علی کو گرفتار کر لیا۔واضح رہے کہ ایم پی اے اور ان کے والد کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر کو تھیٹر مارنے کا مقدمہ درج ہے۔
بیوروکریٹ کو تھپٹر مارنے کی پاداش میں (ن)لیگی ایم پی اے رانانوید گرفتار
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
