ہومتازہ ترینگریڈ 22 کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات

گریڈ 22 کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات

اسلام آباد: گریڈ 22 سیکرٹریٹ گروپ کے وقار احمد سیکرٹری قومی سلامتی ڈویژن تعینات کر دیئے گئے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وقار احمد کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، وقار احمد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرری کے منتظر تھے، وقار احمد صدر مملکت عارف علوی کے سیکرٹری کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے وقار احمد کی خدمات واپس لینے کے لئے خط لکھا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔