ہومپاکستاناگر پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم کے عہدے سے مستعفی ہوجائوں گا،شاہد خاقان عباسی

اگر پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم کے عہدے سے مستعفی ہوجائوں گا،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد،مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما شاہدخاقان عباسی نے پاکستان پیپلزپارٹی کی پی ڈی ایم میں شمولیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دوبارہ اپوزیشن اتحاد کا حصہ بنی تو پی ڈی ایم نیا سیکرٹری جنرل ڈھونڈ لے،اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے پی ڈی ایم میں شامل ہونا ہے تو اعتماد بحال کرنا ہوگا۔ پی ڈی ایم کے دروازے بند ہیں پہلے اعتماد بحا ل کریں پھر آجائیں۔ جو کاغذ پھاڑے تھے جوڑ کر پڑھیں اور وضاحت دیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سینیٹ الیکشن کے معاملے پر تحفظات برقرار ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پی ڈی ایم نے پیپلز پارٹی کو شمولیت کی کوئی دعوت نہیں دی۔دوسر ی جانب مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی پیپلز پارٹی کو پی ڈی ایم میں شمولیت کی دعوت دینے کی تردید کی ہے۔انہوں نے کہا عشائیے میں پی ڈی ایم سے متعلق امور زیر غور نہیں آئے، نہ ہی اس حوالے سے کوئی پیشکش یا تجویز دی گئی۔ شہبازشریف نے اپوزیشن پر پارلیمان کے اندر متحد ہوکر بجٹ سے متعلق حکمت عملی تیار کرنے پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔