اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان آج پاکستان کے نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثما ن ڈار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بتایا کہ وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی سے متعلق اہم گائیڈ لائنز دیں گے،کامیاب جوان بزنس لون اور اسکل اسکالرشپ کے تحت نوجوانوں کیلئے رقم کی تقسیم سے متعلق حکومتی پالیسی سے آگاہ کیا جائیگا۔
وزیراعظم عمران خان آج نوجوانوں سے اہم خطاب کریں گے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
