اسلام آباد (سب نیوز) جمہوریت کا راگ الاپنے والی سیاسی جماعتیں عوام میں تو ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتی ہیں لیکن انٹرا پارٹی انتخابات میں عہدیداروں کو انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں ہوتی ،، تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پر اعتراض کرنیوالے ن لیگ نے خود تمام عہدیداران کو بلا مقابلہ منتخب کروایا تھا۔
ن لیگ کے الیکشن کمشنر سردار محمد یوسف کے دستخطوں سے جاری نوٹیفکشن کے مطابق شہباز شریف صدر ،مریم نواز سئینیر نائب صدر ، احسن اقبال سیکرٹری جنرل ، عطا اللہ تارڑ ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، اسحٰق ڈار سیکرٹری فنانس جبکہ مریم اورنگزیب سیکرٹری اطلاعات منتخب ہوئی تھیں ،، دستیاب نوٹیفکشن کے مطابق قائد نواز شریف کے بعد پارٹی کے تین اہم ترین عہدے شریف خاندان کے پاس ہی ہیں۔

